رانا ثناءاللہ

محمد زبیر کی ویڈیو لیک کرنا انتہائی شرمناک عمل ہے۔ رانا ثناءاللہ

لاہور (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ نے محمد زبیر کی ویڈیو لیک کرنے کے عمل کو انتہائی شرمناک قرار دیتے ہوئے سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ مجھے نہیں پتہ کہ ویڈیو کے معاملے پر محمد زبیر سے کیا منوانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ میں تو بس یہ سمجھتا ہوں کہ محمد زبیر کو ویڈیو کے ذریعے ٹارگٹ کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

رہنما ن لیگ رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا ہے کہ فرانزک آڈٹ کے بغیر سوشل میڈیا پر ویڈیو ایک غلط رجحان ہے اس سے ایسے حالات پیدا ہوں گے کہ ہر کسی کی ویڈیو فیک یا درست جاری ہوجائے گی۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو سزا بھی ایک ویڈیو کا شاخسانہ ہے نواز شریف نے ہمیشہ سویلین بالادستی کی بات کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی مزے سے شاہانہ جیل کاٹ رہے۔ وزیر اطلاعات پنجاب

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے