عائشہ غوث پاشا

وزیراعظم کی آئی ایم ایف، ایم ڈی کے ساتھ ملاقات مثبت رہی، عائشہ غوث پاشا

پیرس (پاک صحافت) وزیر مملکت برائے خزانہ ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف، ایم ڈی کا پاکستان سے متعلق ہمدردانہ موقف رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم کی آئی ایم ایف، ایم ڈی کے ساتھ ملاقات مثبت رہی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت برائے خزانہ ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف، ایم ڈی کا پاکستان سے متعلق ہمدردانہ موقف رہا ہے، ان کی خواہش ہے کہ ہم نویں جائزے پر پیشرفت دکھائیں۔ خیال رہے کہ انہوں نے یہ بات پیرس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

واضح رہے کہ عائشہ غوث پاشا نے کہا کہ وقت کم ہے آئی ایم ایف کا پروگرام 30 جون کو ختم ہو رہا ہے، ہماری کوشش ہے کہ نواں جائزہ مکمل ہو اور ہم آگے بڑھیں۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعظم شہباز شریف نے فرانس میں ماحولیات سے متعلق کانفرنس میں آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر سے ملاقات کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے