محسن نقوی

محسن نقوی کی جانب سے عید کے تینوں روز پنجاب بھر میں صفائی کے بہترین انتظامات پر ٹیم کو مبارک باد

لاہور (پاک صحافت) نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے عید کے تینوں روز پنجاب بھر میں صفائی کے بہترین انتظامات پر ٹیم کو مبارک باد پیش کی ہے۔انہوں نے کہا کہ صفائی انتظامات کے حوالے سے تعاون پر شہریوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے جاری بیان میں کہا ہے کہ  صوبائی وزراء، کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز، سالڈ ویسٹ کمپنیوں اور لوکل گورنمنٹ کی کارکردگی قابلِ تحسین رہی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز محسن نقوی نے مؤثر صفائی آپریشن جاری رکھنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا تھا کہ عید صفائی آپریشن آج شام تک ہر حال میں مکمل کیا جائے۔ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ زیرو ویسٹ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور تمام چھوٹے بڑے شہروں میں آلائشیں ٹھکانے لگانے کا کام جلد مکمل کر لیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

سیاستدانوں، عدلیہ اور اسٹیبلشمنٹ کو ماضی سے نکلنا پڑے گا۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ سیاستدانوں، عدلیہ اور اسٹیبلشمنٹ کو ماضی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے