سی ٹی ڈی

بلوچستان کے ضلع شیرانی میں چیک پوسٹ پر فائرنگ، 4 اہلکار شہید

شیرانی (پاک صحافت) بلوچستان کے ضلع شیرانی میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کی چیک پوسٹ پر فائرنگ کے نتیجے میں 4 اہلکار شہید ہو گئے۔ پولیس حکام کے مطابق دہشت گردوں کی جانب سے ضلع شیرانی ک علاقے دانہ سر میں واقع چیک پوسٹ پر حملہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جوابی فائرنگ کے نتیجے میں ایک حملہ آور مارا گیا۔ پولیس کی جانب سے حملہ آور دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں قوم کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔

واضح رہے کہ وزیرِ اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے دانہ سر کے مقام پر سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد بزدلانہ کارروائیوں سے سیکیورٹی فورسز کے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔ انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز پختہ عزم و حوصلے کے ساتھ ملک و قوم کا تحفظ یقینی بنا رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے