سعودی سفیر

سعودی سفیر کی مراد علی شاہ سے ملاقات، حجاج کے لئے چینی ویکسین کی منظوری کا عزم

کراچی (پاک صحافت) پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف سعید اے المالکی نے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے خصوصی ملاقات کی، جس کے دوران سعودی سفیر نے پاکستانی حجاج کے لئے کووڈ 19 کی چینی ویکیسن کی منظوری دینے کے عزم کا اظہار کیا۔ اس موقع پر سعودی سفیر کا کہنا تھا کہ کووڈ 19 کی چینی ویکسین لگوانے والے پاکستان حجاج بھی سعودی عرب آسکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق جمعے کے روز سعودی عرب کے سفیر نواف سعید اے المالکی کے ساتھ سعودی عرب کے قونصل جنرل بندر الدیال اور شاہ سلمان ریلیف آرگنائزیشن کے وفد نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے  وزیراعلی ہاؤس میں ملاقات کی۔ اس دوران سعودی سفیر نے وزیراعلیٰ سندھ کو یقین دلایا کہ چینی ویکسین کی منظوری دی جائے گی اور پاکستان کے لوگوں کو حج کیلئے سعودی عرب میں خوش آمدید کہا جائے گا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے سعودی سفیر کا شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ سے ملاقات کے موقع پر سعودی سفارتکاروں کے ساتھ کنگ سلمان میڈیکل سنٹر کا  وفد بھی موجود تھا، جنھیں کراچی اور شکارپور میں ایک ہفتہ طویل میڈیکل کیمپ کا انعقاد کرنا ہے۔سعودی ڈاکٹرز آنکھوں اور دل کے مریضوں کا علاج کریں گے اور ضرورت پڑنے پر سرجری بھی کریں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے آنے والے مہمانوں کو اجرک اور سندھی ٹوپیاں پیش کیں اور انکے تعاون کرنے پر انکا شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے