مرتضی سولنگی

لیول پلیئنگ فیلڈ نہ ہونے سے متعلق صدر کے بیان پر تشویش ہے، مرتضیٰ سولنگی

اسلام آباد (پاک صحافت) نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے لیول پلیئنگ فیلڈ نہ ہونے سے متعلق صدر مملکت کے بیان پر اظہار تشویش کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صدر مملکت کے بیانات آئینی کردار سے متصادم نظر آ رہے ہیں، جبکہ الیکشن کمیشن انتہائی تندہی اور ذمہ داری کے ساتھ الیکشن کی طرف گامزن ہے۔

تفصیلات کے مطابق مرتضیٰ سولنگی نے اپنے بیان میں کہا کہ صدر مملکت عارف علوی وفاق کی علامت کے طور فرائض سر انجام دیں، ایسا تاثر نہ دیں کہ لوگ صدر مملکت کو ایک جماعت کے ترجمان کے طور پر دیکھیں۔ مرتضیٰ سولنگی کا کہنا تھا کہ تمام جماعتوں کو آئین اور قانون میں رہتے ہوئے سیاسی سرگرمیوں کی اجازت ہے، صدر مملکت کی طرف سے برابر مواقع فراہم نہ کرنے کی شکایت افسوسناک ہے۔

واضح رہے کہ نگران وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ لیول پلیئنگ فیلڈ کا مطالبہ کرنے والے ہی پچ اکھاڑ کر، وکٹیں لے کر میدان سے بھاگے تھے۔انہوں نے کہا کہ امید ہے صدر مملکت الیکشن کمیشن کے آئینی ادارے کو اپنا کام کرنے دیں گے اور صدر ایک جماعت کا کارکن بننے کی بجائے آئینی فریضہ انجام دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

انٹرپول پاکستان کی سعودی عرب میں کارروائی، قتل کا اشتہاری ملزم گرفتار

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے انٹرپول کے عملے نے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے