جنرل فیض حمید

لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کا قبل از وقت ریٹائرمنٹ کا فیصلہ

راولپنڈی (پاک صحافت) سابق ڈی جی آئی ایس آئی اور موجودہ کور کمانڈر بہاولپور جنرل فیض حمید نے بھی قبل از وقت ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیف آف جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس کے بعد سابق ڈی جی آئی ایس آئی اور موجودہ کور کمانڈر بہاولپور فیض حمید نے بھی قبل از وقت ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کر لیا ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی جانب سے قبل از وقت ریٹائرمنٹ کے فیصلے کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آسکی ہیں۔

یاد رہے کہ صدر عارف علوی نے وزیراعظم شہبازشریف کی ایڈوائس پر جنرل عاصم منیر کو آرمی چیف اور جنرل ساحر شمشاد کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف تعینات کرنے کی سمری پر دستخط کرتے ہوئے منظوری دیدی ہے، جنرل عاصم منیر 29 اکتوبر کو جنرل باجوہ کے ریٹائر ہونے پر عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے