پاکستانی اداکارہ و ماڈل زینب جمیل نے شوبز کو چھوڑنے کا اعلان کردیا

پاکستانی اداکارہ و ماڈل زینب جمیل نے شوبز کو چھوڑنے کا اعلان کردیا

گزشتہ ماہ نومبر میں پاکستان کی معروف ماڈل انعم ملک نے ماڈلنگ کو خیر باد کہہ دیا تھا اور اپنی زندگی کو مذہب کے مطابق گزارنے کا فیصلہ کے اعلان کیا تھا، اب ایک اور پاکستانی اداکارہ و ماڈل زینب جمیل نے بھی مذہب کی خاطر شوبز کو خیر باد کہنے کا اعلان کردیا۔

زینب جمیل نے اپنے کیرئیر کے حوالے سے مذکورہ اعلان فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرا م پر جاری ایک پوسٹ میں کیا۔

اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ میں فخر سے اس بات کا اعلان کر رہی ہوں کہ میں بطور اداکارہ اور ماڈل اپنا کیرئیر جاری نہیں رکھوں گی، زینبب جمیل نے کہا کہ الحمدللّہ، اللّه پاک نے مجھے قرآن و حدیث کی تعلیم حاصل کرنے کا شرف بخشا ہے، اُنہوں نے کہا کہ میں اب دین اسلام کی زیادہ سے زیادہ تعلیم حاصل کروں گی۔

اداکارہ زینب جمیل نے نجی چینل سے بطور نیوز اینکر اپنا کیرئیر شروع کیا تھا اور کچھ عرصہ بعد وہ ایک انٹرٹینمنٹ چینل پر وی جے کے طور پر کام کررہی تھیں، جس کے بعد انہوں نے ڈراموں میں اداکاری بھی کی، زینب جمیل نے سدا سکھی رہو،سُسرال میری بہن کا، مل کے بھی ہم نہ ملے، منچلی اور آپ کی کنیز میں اداکاری کی۔

ان سے قبل پاکستان معروف ماڈل انعم ملک نے مذہب کی خاطر شوبز کو خیرباد کہنے کا اعلان کیا تھا، زینب جمیل کے علاوہ شوبز سے وابستہ دیگر شخصیات کی جانب سے بھی ماضی میں مذہب کی خاطر ایسے اعلانات سامنے آچکے ہیں۔

نومبر 2019 میں اداکار حمزہ علی عباسی نے شوبز سے طویل عرصے تک کنارہ کشی اختیار کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن انہوں نے رواں برس ستمبر میں محض ایک سال سے بھی کم عرصے بعد واپسی کا عندیہ دیا تھا۔

گزشتہ نومبر ہی میں گلوکارہ و اداکارہ رابی پیرزادہ نے اپنی ذاتی ویڈیوز لیک ہونے اور لوگوں کے تلخ رویوں کے بعد شوبز چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔

ان کے علاوہ رواں برس مارچ میں معروف اداکار فیروز خان نے شوبز چھوڑ کر اسلامی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے کا اعلان کرکے سب کو حیران کردیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

نیٹ فلکس نے ’پشپا 2‘ کے ڈیجیٹل حقوق 275 کروڑ روپے میں خرید لیے

(پاک صحافت) آن لائن اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس نے جنوبی بھارت کے سپر اسٹار …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے