پیپلزپارٹی

خدشہ ہے کہ 8 فروری کو کراچی کے حالات مزید خراب نہ ہوجائیں۔ پیپلزپارٹی

کراچی (پاک صحافت) پیپلزپارٹی کا کہنا ہے کہ خدشہ ہے کہ 8 فروری کو کراچی کے حالات مزید خراب نہ ہوجائیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ فائرنگ کے واقعے میں ہمارے 3 کارکن زخمی ہوئے جبکہ گاڑیاں بھی جلائی گئیں، اس واقعے کے بعد بھی ہم نے عدالتی تحقیقات کا مطالبہ کیا اگر اسی وقت تحقیقات ہو جاتیں تو ایسا واقعہ پیش نہیں آتا۔

پیپلزپارٹی کے رہنما کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ روز کورنگی میں پیش آنے والے فائرنگ کے واقعے کی تحقیقات کرائی جائیں، قانون نافذ کرنے والے ادارے اور الیکشن کمیشن معاملے کی تحقیقات کرائیں، شہر کا امن و امان خراب کرنے کا حق نہ مجھے ہے اور نہ کسی اور کو ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں امن و امان کی بحالی کیلئے اقدامات کیے جائیں۔ اس پورے معاملے میں بھی پولیس کا کردار مشکوک ہے، ایم کیو ایم کا مقدمہ درج ہوتا ہے مگر ہمارا مقدمہ درج نہیں ہوتا، اس سے پہلے بھی جو چھوٹے چھوٹے واقعات ہوئے ان پر کارروائی نہیں ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے