مولانا فضل الرحمان

قومی سلامتی کے بارے میں عمران نیازی کا غیر ذمہ دارانہ بیان پوری قوم کی تذلیل ہے، فضل الرحمان

پشاور (پاک صحافت) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ قومی سلامتی کے بارے میں عمران نیازی کا غیر ذمہ دارانہ بیان پوری قوم کی تذلیل ہے۔ ہم نے پہلے ہی قوم کو بتا دیا تھا، عمران کو ملکی معیشت تباہ کرنے کے لئے عالمی یہودی لابی اقتدار میں لائی، اٹیمی قوت کے حامل ملک کو صرف دیوالیہ کر کے ہی مسخر کیا جا سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ولانا فضل الرحمن نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ پاکستان کی سلامتی اور قومی وحدت کا تحفظ صرف ریاست نہیں بلکہ پوری قوم کی یکساں ذمہ داری ہے۔ ہ بہادر قوم عمران نیازی سے پوچھے گی کہ ملکی سلامتی کے بارے میں ان کے مایوس کن خیالات کس کا ایجنڈا ہیں؟ عمران نیازی کا ملک کے تین ٹکڑے اور ایٹمی اثاثوں کے بارے میں بیان دراصل عالمی قوتوں کے عزائم کی نمائندگی ہے۔

واضح رہے کہ فضل الرحمان نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ اقتدار سے محرومی کے غم نے عمران کو پاگل کر دیا وہ نفرت و عداوت میں پستی کی آخری حد تک گر گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ شکست خوردہ نیازی مایوسی کے عالم میں قوم کو اجتماعی خود کشی کی ترغیب دے رہا ہے، عمران نیازی قوم کے حوصلے توڑ کے شکست سے قبل انہیں شکست کے احساس میں مبتلا کرنا چاہتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

آئی ایم ایف

آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر جاری کرنیکی منظوری دیدی

اسلام آباد (پاک صحافت) عالمی مالیاتی فنڈز نے پاکستان کیلئے قرضہ پروگرام کی 1.1 ارب ڈالر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے