شہباز شریف

قومی اسمبلی کی مدت 12 اگست کی رات 12 بجے تک ہے،  وزیرِ اعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی کی مدت 12 اگست کی رات 12 بجے تک ہے، اس سے پہلے ہی اسمبلیاں تحلیل کرنے کی ایڈوائس صدر کو بھیج دیں گے۔ وزیر اعظم نے یہ بھی کہا کہ  9 مئی کی سازش کرنے والے پاکستان میں انارکی اور خانہ جنگی چاہتے تھے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے جاری بیان میں کہا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی کی مدت 12 اگست کی رات 12 بجے تک ہے، اس سے پہلے ہی اسمبلیاں تحلیل کرنے کی ایڈوائس صدر کو بھیج دیں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہاکہ  9 مئی کے واقعات پاکستان، افواجِ پاکستان اور آرمی چیف کے خلاف سازش تھے۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم نے مزید کہا کہ  9 مئی کی سازش کے سرغنہ چیئرمین پی ٹی آئی تھے جس میں خواتین، مرد، سیاسی جتھہ، کچھ فوجی اور خاندان شامل تھے۔ وزیرِ اعظم شہبازشریف نے مزید کہا ہے کہ 9 مئی کی سازش کرنے والوں کی کوشش تھی کہ فوج کا تختہ اُلٹ دیں۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

کرغزستان سفارتخانے کے ناظم الامور کو ڈیمارش کیلئے دفتر خارجہ طلب کرلیا گیا

اسلام آباد (پاک صحافت) کرغزستان میں پاکستانیوں سمیت غیرملکی طلبا کے خلاف تشدد کے واقعات …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے