ذوالفقار علی بھٹو

قومی اسمبلی میں ذوالفقار علی بھٹو کی سزائے موت غیرقانونی قرار دینے کی قرارداد منظور

اسلام آباد (پاک صحافت) قومی اسمبلی میں ذوالفقار علی بھٹو کی سزائے موت کو غیر قانونی قرار دینے کی قرارداد منظور کرلی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں جمع کرائی گئی قراردار میں کہا گیا ہے کہ صدر آصف علی زرداری نے ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی کے خلاف ریفرنس فائل کیا تھا اور بلاول بھٹو زرداری نے اس کی پیروی کی۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے رائے دینے پر اسے مبارکباد دیتے ہیں۔

متن میں مزید کہا گیا کہ قرارداد مطالبہ کرتی ہے غیر منصفانہ فیصلہ بدل دیا جائے اور ذوالفقار علی بھٹو کو سرکاری طور پر شہید قرار دیا جائے، انہیں اعلیٰ ترین سول ایوارڈ نشان پاکستان بھی دیا جائے۔ قرارداد میں مزید مطالبہ کیا گیا کہ جمہوریت کے لیے جان قربان کرنے والے کارکنان کے لئے نشان ذوالفقار علی بھٹو ایوارڈ قائم کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

عطا تارڑ

عدالت سے گزارش ہے کہ 9 مئی مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچائے۔ عطا تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ عدالت سے گزارش ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے