سینیٹ

آرٹیکل 160 میں ترمیم کا بل سینیٹ میں پیش

اسلام آباد (پاک صحافت) پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹر رضا ربانی نے آئین کے آرٹیکل 160 میں ترمیم کا بل سینیٹ میں پیش کردیا ہے۔ جسے چیئرمین سینیٹ نے قائمہ کمیٹی کے سپرد کردیا۔

تفصیلات کے مطابق آئین کے آرٹیکل 160 میں ترمیم کے لئے پیش کئے گئے بل کے متن میں کہا گیا ہے کہ این ایف سی ایوراڈ رپورٹ پر سینیٹ اپنا مشاہدہ وفاقی اور صوبائی وزیر خزانہ کو بھیجے گا اور یہ مشاہدہ ایوان میں پیش ہونے کے دو ماہ کی اندر بھیجا جائے گا۔

بل کے متن میں مزید کہا گیا کہ مشاہدے متعلقہ صوبائی اسمبلی میں بھجوائے جائیں گے، وزراء کی این ایف سی ایوارڈ پر عملدرآمد رپورٹ ایوان میں پیش نہیں کی جارہی ہے۔ این ایف سی ایوارڈ رپورٹ پر سینیٹ کے ساتھ قومی اسمبلی کو بھی شامل کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے