پرویز رشید

قلم اور کیمرے کو پابند کرنے والی ریاستیں اور سماج ’شترمرغ ریاستیں اور سماج‘ ہی کہلائیں گی، پرویز رشید

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان  مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما پرویز رشید نے پاکستان میڈیا ڈیولپمینٹ اتھارٹی کو مسترد کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔  پرویز رشید کا کہنا ہے کہ قلم اور کیمرے کو پابند کرنے والی ریاستیں اور سماج ’شترمرغ ریاستیں اور سماج‘ ہی کہلائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی مقبول ترین ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں حکومتی کی جانب سے میڈیا پر قدغن لگانے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے کالا قانون قرار دے دیا۔ پرویز رشید کا نے پی ٹی آئی حکومت کو شتر مرغ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ  شُتر مرغ حقائق کا مقابلہ کرنے کی بجائے ریت میں مُنہ چھپا لیتا ہے۔

واضح رہے کہ ن لیگ کے رہنما نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ پاکستان کو شتر مرغ ریاست اور سماج بننے سے روکنے والی جدوجہد زندہ باد۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس جدوجہد کی کامیابی  میں بچوں کا مستقبل محفوظ ہے۔ اس کالے قانون کی ہر فورم پر مخالفت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے