بلاول بھٹو

بلاول بھٹو زرداری نے پی ٹی آئی حکومت کو خبردار کردیا

کراچی (پاک صحافت) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صحافیوں کی آواز دبانے کے لئے حکومت کی جانب سے میڈیا اتھارٹی بل لایا جارہا ہے۔ پی پی چیئرمین کا کہنا ہے کہ ہم نے ایوب خان اور سابق صدر پرویز مشرف کے قوانین کو ختم کیا ہے،ہم آزادی اظہا ر پر ڈاکہ نہیں ڈالنے نہیں دیں گے ،پی پی پارلیمان میں بھی صحافیوں کے حق میں آواز اٹھائے گی،صحافیوں کے ساتھ ہر جگہ احتجاج کرنے کے لئے تیار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے صحافتی تنظیموں کی جانب سے جاری احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے صحافی تنظیموں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی صحافی برادری کے ساتھ ہے اور جس بھی پلیٹ فار م پر اس کالے قانون کے خلاف آواز اٹھانی پڑی بھٹو شہید کے جیالے صحافیوں کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔ پی پی چیئرمین نے کہا کہ خدانخواستہ یہ کالا قانون منظور ہوتا بھی ہے تو ہم عدالت کا رخ کریں گے۔

واضح رہے کہ پی پی چیئرمین نے خطاب کے دوران مزید کہاکہ  پاکستان میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی(پی ایم ڈی اے ) میڈیا کا معاشی قتل کرنے کی کوشش ہے، کسی بھی کالے قانون کو پاس ہونے نہیں دیں گے۔ خیال رہے کہ  پاکستان میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے مجوزہ قانون کے خلاف صحافتی تنظیموں کی جانب سے احتجاجی دھرنا دوسرے روز بھی جاری ہے، آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے دوران صحافیوں کی جانب سے احتجاجاً واک آوٹ بھی کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

ابراہیم رئیسی

ایرانیوں کے دل ہمیشہ پاکستانیوں کیساتھ دھڑکتے ہیں۔ ایرانی صدر

لاہور (پاک صحافت) ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا کہنا ہے کہ ایرانیوں کے دل ہمیشہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے