سراج الحق

فیک نیوز پر تو پانچ سال کی سزا ہے، فیک حکومت پر کتنی سزا ہونی چاہیے؟ سراج الحق

لاہور (پاک صحافت) جماعت اسلامی  کے امیر سینیٹر سراج الحق نےسوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ فیک نیوز پر تو پانچ سال کی سزا ہے، فیک حکومت پر کتنی سزا ہونی چاہیے؟ سراج الحق کا کہنا ہے کہ مسائل کی اصل جڑ حکومت ہے، جعلی نظام اور ایوان کو بدلنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق نے لاہور میں مہنگائی کے خلاف دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ معیشت کا آغاز انڈوں اور مرغی سے شروع کیا گیا، 50 لاکھ گھر، ایک کروڑ نوکریاں تو نہیں دیں، یہ بتادیں آپکی مرغیوں نے کتنے انڈے دیے اور کٹے، بکریاں گائے کہاں گئیں۔ انہوں نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کی معاشی، تعلیمی پالیسیاں ناکام ہوچکی ہیں۔

واضح رہے کہ دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے مزید کہا کہ کرپٹ ٹولہ عوام کا خون نچوڑ کر مستقبل تباہ کرتا، ہمارا کاشتکار بھوکا سوتا ہے اس کو کھیت کے لیے یوریا نہیں ملتا، ڈی اے پی کھاد سونے کی طرح ملتی ہے۔ کرپٹ ٹولے کی موجودگی میں پاکستان ترقی نہیں کرسکتا، کرپٹ ٹولے کبھی ایک تو کبھی دوسرے نام سے لوٹنے کے لیے سیاست میں آتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیصل کریم کنڈی

علی امین گنڈاپور نے تو اپنی پارٹی کو بھی دھوکے دیے ہیں۔ گورنر خیبرپختونخوا

اسلام آباد (پاک صحافت) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ وزیراعلی کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے