فیک نیوز اور ریاست مخالف جذبات ابھارنے کی شکایت، عادل راجہ کی گرفتاری کی اطلاعات

اسلام آباد (پاک صحافت) عادل راجہ کی برطانیہ میں گرفتاری کی اطلاعات سامنے آرہی ہیں۔ عادل راجہ اور ان کے ساتھیوں کے خلاف فیک نیوز اور ریاست مخالف جذبات ابھارنے کی شکایت ہیں۔ ملزم کے خلاف پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کی بھی شکایت ہے۔

تفصیلات کے مطابق شکایات پاکستانی اتھارٹیز نے درج کرائی ہیں اور تازہ ترین شکایت 9 مئی سے متعلق کی گئی تھی۔ عادل راجہ کے خلاف پاکستان میں انسداد دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ بھی درج ہے۔ رواں سال ایک سروس فوجی افسر نے برطانوی ہائی کورٹ میں عادل فاروق راجہ پر کم و بیش ایک درجن یوٹیوب اور ٹوئٹر پر مبینہ طور پر جھوٹے اور مضحکہ خیز الزامات لگانے پر ہتک عزت کا دعویٰ دائر کیا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال اگست میں شہدا کے خلاف نفرت پھیلانے کے الزام میں عادل فاروق راجہ کے خلاف ایف آئی اے نے مقدمہ درج کیا تھا۔ گزشتہ ماہ جاپان میں مقیم پاکستانی کمیونٹی نے بھی پاک فوج کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈہ کرنے والے عادل راجہ کی گرفتاری کا مطالبہ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

قوم کی بیٹیوں کی تعلیم میں رکاؤٹ ڈالنے والے دہشتگردوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔ وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ قوم کی بیٹیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے