خواجہ آصف

فیض آباد دھرنے والوں کو وہی لائے تھے جنہوں نے نواز شریف کیخلاف سازش کی۔ خواجہ آصف

اسلام آباد (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ فیض آباد دھرنے والوں کو وہی لائے تھے جنہوں نے نواز شریف کیخلاف سازش کی۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فیض آباد دھرنا کیس کے فیصلے میں جھول ہوتا تو یہ ساری باتیں نہ ہوتیں، فیض آباد دھرنا کیس کے فیصلے پر عمل درآمد ہونا چاہیے، پیسے دینے والی ویڈیو ہی ثبوت ہے کہ کون لے کر آیا اور کون لے کر گیا۔

خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ دھرنے کا مقصد کسی طرح نواز شریف کی واپسی کا راستہ بند کرنا تھا، یہ ساری فلم چلی جس میں پانامہ اور دیگر چیزیں بھی تھیں۔ نواز شریف اور مریم نواز قید ہوئیں، نتیجے میں الیکشن میں پی ٹی آئی کو کامیاب کرایا گیا۔

سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ پارٹی قیادت نے محسوس کیا کہ اس وقت توسیع کے فیصلے کے ساتھ جانا چاہیے۔ نواز شریف نے شرط لگائی کہ اس کی ریٹرن فیور نہیں ہوگی، توسیع پر ووٹنگ سے پہلے مجھ سے کہا گیا کہ ریٹرن میں کیا چاہتے ہیں؟۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

کرغزستان سفارتخانے کے ناظم الامور کو ڈیمارش کیلئے دفتر خارجہ طلب کرلیا گیا

اسلام آباد (پاک صحافت) کرغزستان میں پاکستانیوں سمیت غیرملکی طلبا کے خلاف تشدد کے واقعات …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے