مرتضی وہاب

پی ٹی آئی حکومت کی پریشانی اور بوکھلاہٹ نظر آرہی ہے۔ مرتضی وہاب

کراچی (پاک صحافت) مرتضی وہاب کا کہنا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کی کامیابی دیکھ کر پی ٹی آئی حکومت کی پریشانی اور بوکھلاہٹ صاف نظر آرہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما اور ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اپوزیشن میں بھی انتشار پیدا کرتی تھی، اب حکومت میں ہے تب بھی انتشار پھیلا رہی ہے۔ پی ٹی آئی نے ثابت کردیا یہ انتشار کی جماعت ہے۔

مرتضی وہاب کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی وزراء انتشار کی طرف جا رہے ہیں، حکومت کس کو ڈرانا چاہتی ہے۔ حکومت کے جھوٹے وعدے عوام پر عیاں ہوچکے ہیں، باتیں آسان ہوتی ہیں حکومت چلانا مشکل ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کہتے تھے خودکشی کرلوں گا آئی ایم کے پاس نہیں جاؤں گا، کہتے تھے چھوٹی کابینہ رکھوں گا، قرض نہیں لوں گا۔

یہ بھی پڑھیں

عطا تارڑ

عدالت سے گزارش ہے کہ 9 مئی مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچائے۔ عطا تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ عدالت سے گزارش ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے