عظمی بخاری

فیصل ووڈا کو اپنی دماغی حالت کامعائنہ کرانا چاہئے۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ فیصل ووڈا کو اپنی دماغی حالت کامعائنہ کرانا چاہئے۔

تفصیلات کے مطابق فیصل واوڈا کے بیان کے جواب میں مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمی بخاری نے کہا کہ فیصل ووڈا کو اپنی دماغی حالت کا معائنہ کرانا چاہئے، واوڈا خود 98 ووٹ تک لینے کا اہل نہیں، جو خود کونسلر نہیں بن سکتا، اسے تنقید کا حق نہیں۔ واوڈا جیسے لوگ ماضی بن چکے ہیں، اسی لئے ڈپریشن میں بہکی بہکی باتیں کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ فیصل واوڈا نے مریم نواز کی ایک ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ بزدار ٹو کی اکڑ تو ایسی ہے جیسے پاکستان میں ڈالر 200، پٹرول 150 اور روٹی 10 روپے کی ہو۔ یہ بزدار ٹو صرف 98 ووٹوں سے جیتی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈبے کھول دیے تو پنجاب اسمبلی میں نہیں رائے ونڈ محل میں ایسی حرکتیں ہوسکیں گی۔ یہ ہے عوام کو آئی لو یو ٹو کہنے والوں کا اصل چہرہ۔

یہ بھی پڑھیں

عطا تارڑ

عدالت سے گزارش ہے کہ 9 مئی مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچائے۔ عطا تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ عدالت سے گزارش ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے