مولانا فضل الرحمن

ہم نے اسرائیلی، امریکی، مغربی ایجنڈے اور ان کے وفاداروں کو شکست دی۔ مولانا فضل الرحمن

پشاور (پاک صحافت) مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ ہم نے اسرائیلی، امریکی، مغربی ایجنڈے اور پاکستان میں ان کے وفاداروں کو شکست دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پشاور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری جماعت نے ملک کی تمام جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کیا، وحدت کی فضا قائم کی۔ پاکستان کو داخلی اور بیرونی خطرات کا سامنا ہے۔ مشکلات گزرتے وقت کے ساتھ مزید گھمبیر ہوتی چلی جارہی ہیں، ہم نے 12 سال پہلے ہی مسائل کی نشاندہی کر دی تھی۔

مولانا فضل الرحمن کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ 4 سالوں میں ملکی معیشت کی عمارت کو گرا دیا گیا، میں نے جلسوں میں کہا تھا کہ معیشت اتنی گر جائے گی کہ دوبارہ اٹھانا مشکل ہوجائے گی۔ ہم نے اسرائیلی، امریکی، مغربی ایجنڈے اور پاکستان میں ان کے وفاداروں کو شکست دی۔ میں جس سے جنگ لڑتا ہوں اس کے اور میرے ہاتھ کھلے ہونے چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ جب کمزوریوں کا ذکر کرتا ہوں تو کہا جاتا ہے الیکشن ملتوی کرانا چاہتا ہوں۔ الیکشن ملتوی کرانا نہیں چاہتا، جو یہ سمجھتا ہے وہ خیبرپختونخوا میں بلدیاتی الیکشن کروا کر دیکھ لے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے