فیصل واوڈا

فیصل واوڈا کی خالی کردہ سینیٹ نشست پر الیکشن کا شیڈول جاری

کراچی (پاک صحافت) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رہنما فیصل واوڈا کی خالی کردہ سینیٹ کی نشست پر الیکشن کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا۔ شیڈول کے مطابق سینیٹ کی نشست کے لیے کاغذات نامزدگی 5 سے7 جنوری تک جمع کرائے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے فیصل واوڈا کی خالی کردہ نشست پر انتخاب کا شیڈول جاری کر دیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ سندھ سے سینیٹ کی جنرل نشست فیصل واوڈا کے استعفیٰ سے خالی ہوئی تھی۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ سینیٹ کی نشست کے لیے کاغذات نامزدگی 5 سے7 جنوری تک جمع کرائے جائیں گے اور کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 12 جنوری کو ہو گی۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی 20 جنوری تک واپس لیے جاسکیں گے اور 25 جنوری کو سندھ اسمبلی کی عمارت میں ووٹنگ ہو گی۔ یاد رہے کہ دوہری شہریت سے متعلق کیس میں سپریم کورٹ نے فیصل واوڈا کو 2018 سے 5 سال کے لیے نااہل کرتے ہوئے انہیں سینیٹ کی نشست سے استعفیٰ دینے کا حکم دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

صدر ابراہیم رئیسی کے جانے سے امت مسلمہ کا نقصان ہوا، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب

اسلام آباد (پاک صحافت) اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے