اسماعیل ہانیہ

پاکستانی اسلام کے فرزند ہیں، فلسطینیوں کیلئے آواز بلند کرنے پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔ اسماعیل ہنیہ

اسلام آباد (پاک صحافت) اسماعیل ہنیہ کا کہنا ہے کہ پاکستانی اسلام کے فرزند ہیں، فلسطینیوں کیلئے آواز بلند کرنے پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔

تفصیلات کے مطابق تحریک لبیک پاکستان نے غزہ پراسرائیلی جارحیت کے خلاف اسلام آباد میں طوفان الاقصی مارچ کیا جس میں بڑی تعداد میں کارکنوں نے شرکت کی۔ فلسطینی پرچم اٹھائے کارکنوں نے لبیک یا اقصی کے نعرے لگائے۔

طوفان الاقصی مارچ سے حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے ٹیلیفونک خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ عالمی تنازعات میں پاکستان کے مؤقف کو اہمیت حاصل ہے، پاکستان کے لوگ اسلام کے فرزند ہیں، برصغیر کے مسلمانوں نے انگریز کا مقابلہ کیا اور آزادی حاصل کی، افغانستان نے بھی جہاد کرکے عالمی استعمار سے آزادی حاصل کی۔

اسماعیل ہنیہ کا مزید کہنا تھا کہ فلسطینی و کشمیری آج بھی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں، حماس نے طوفان الاقصی آپریشن میں ہزاروں شہدا پیش کرکے عالم اسلام کی جنگ لڑی ہے، ہم نے اسرائیل کا گریٹر اسرائیل کا خواب چکنا چور کردیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانیوں کا فلسطینیوں اور قبلہ اول سے نظریاتی تعلق ہے، فلسطینیوں کے حق میں آواز بلند کرنے پر پاکستانیوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور تمام پاکستانیوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے