فیصل ووڈا

فیصل واوڈا سینیٹ کی رکنیت سے مستعفی

اسلام آباد (پاک صحافت) پی ٹی آئی کے سابق رہنما فیصل واوڈا سینیٹ کی رکنیت سے مستعفی ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کی ٹکٹ پر سینیٹر منتخب ہونے والے فیصل واوڈا سینیٹ کی رکنیت سے مستعفی ہوگئے ہیں اور اپنا استعفی چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو پیش کردیا۔ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے فیصل واوڈا کا استعفی منظور کرلیا ہے جبکہ سینیٹ سیکریٹریٹ نے فیصل واوڈا کی نشست خالی قرار دینے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

فیصل واوڈا نے سینیٹ کی نشست سے استعفے کے حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں تصدیق بھی کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ میں نے بطور سینیٹر اپنا استعفی چیئرمین سینیٹ کو پیش کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

نواز شریف

نوازشریف کی وطن واپسی کے بعد کابینہ میں توسیع کا فیصلہ

لاہور (پاک صحافت) نواز شریف کی وطن واپسی کے بعد کابینہ میں توسیع کا فیصلہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے