فیصل واوڈا

فیصل واؤڈا نااہلی کیس کا مختصر تحریری فیصلہ جاری

اسلام آباد (پاک صحافت) سپریم کورٹ آف پاکستان نے فیصل واؤڈا نااہلی کیس کا مختصر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ سپریم کورٹ کے مختصر تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کے پاس امیدوار کو الیکشن سے قبل نااہل کرنے کا اختیار نہیں۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس پاکستان عمر عطاء بندیال نے 4 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا ہے۔ فیصلے کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ بھی قانون کی نظر میں برقرار نہیں رکھا جا سکتا۔ مختصر فیصلے میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن اور ہائی کورٹ کا فیصل واؤڈا کی تاحیات نااہلی کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ فیصل واؤڈا نے تسلیم کیا کہ ان سے غلط بیانی ہوئی، غلطی تسلیم کرنے پر آرٹیکل 63 ون سی کا اطلاق ہوتا ہے۔ عدالت کے مختصر تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ فیصل واؤڈا 2018ء میں ممبر اسمبلی بننے کے لیے اہل نہیں تھے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

صدر مملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے