احسن اقبال

فوج مخالف مہم سے عمران خان کی سیاست بے نقاب ہوئی۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ فوج کے خلاف مہم سے عمران خان کی سیاست بے نقاب ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ اور مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پچھلے چند ہفتوں میں عمران خان کی سیاست بے نقاب ہوئی ہے۔ فوج کے خلاف تحریک انصاف کی مہم اس کی بڑی وجہ ہے۔

احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ آزاد کشمیر کے الیکشن میں ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے تحریک انصاف سے زیادہ سیٹیں لیں ہیں۔ پروگرام میں بات کرتے ہوئے مسلم لیگ ق کے رہنما کامل علی آغا نے کہا ق لیگ ایک علیحدہ جماعت ہے ضروری نہیں کہ ہم ہر معاملے پر اتحادی پارٹی کے ساتھ چلیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنی افواج کے ساتھ ہمیشہ اچھے تعلقات رکھے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

سعودیہ پاکستان کو سرمایہ کاری کیلئے انتہائی موزوں سمجھتا ہے، سعودی نائب وزیرِ سرمایہ کاری

اسلام آباد (پاک صحافت) سعودی نائب وزیرِ سرمایہ کاری ابراہیم بن یوسف المبارک کا کہنا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے