حافظ حمداللہ

فواد چوہدری کی گرفتاری ان کے کردار اور گفتار کی وجہ سے ہوئی۔ حافظ حمداللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) حافظ حمداللہ کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری کی گرفتاری ان کے کردار اور گفتار کی وجہ سے ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ ملک میں مہنگائی پی ٹی آئی کے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدوں کی بدولت ہے، اسٹیٹ بینک کو عمران خان نے آئی ایم ایف کے حوالے کیا ہوا تھا۔ عمران خان نے ریاست کو ڈبونے کیلئے سیاست کی، پی ڈی ایم نے ریاست بچانے کیلئے اپنی سیاست کو ڈبو دیا۔

حافظ حمداللہ کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن آئین کے مطابق اپنے وقت پر ہوں گے، الیکشن کے لیے مردم شماری، خانہ شماری اور حلقہ بندیاں ہونا لازمی ہیں، الیکشن مردم شماری، خانہ شماری اور حلقہ بندیاں وقت پر نہ ہونے سے لیٹ ہوسکتے ہیں۔ نواز شریف الیکشن شیڈول کے آتے ہی پاکستان میں ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں

شاہد خاقان عباسی نیب کے ایل این جی ریفرنس میں بری

اسلام آباد (پاک صحافت) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نیب کے ایل این جی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے