فواد چوہدری

فواد چوہدری کی شہبازشریف سے رابطے کی مبینہ آڈیو سامنے آگئی

اسلام آباد (پاک صحافت) فواد چوہدری کی وزیراعظم شہباز شریف کے قریبی دوست سے مبینہ ٹیلی فونک گفتگو سامنے آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مبینہ طور پر سامنے آنے والی آڈیو میں دوران گفتگو پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سلیمان شہباز سے پوچھیں کہ آپ تحریک انصاف سے کیا رعایت چاہتے ہیں، انہیں بتائیں کہ سیاستدانوں کو آپس میں بات کرکے فریم ورک بنانا چاہیے۔

آڈیو میں فواد چوہدری ذوالفقار احمد سے بھیجے گئے پیغام پر کہہ رہے ہیں کہ سیاسی جماعتیں آپس میں بات کریں، ہر وقت ہم فوجیوں کو دیکھتے رہتے ہیں کہ یہ اب کیا کریں گے۔ ذوالفقار احمد نے ان کی بات کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ چلیں ٹھیک ہے یہ ریلیونٹ رپورٹ ہے یہ بھیج دوں، جس کے جواب میں فواد چوہدری نے کہا کہ سلیمان کو بھیجو۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

قوم کی بیٹیوں کی تعلیم میں رکاؤٹ ڈالنے والے دہشتگردوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔ وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ قوم کی بیٹیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے