مریم اورنگزیب

فارن فنڈڈ فتنے کیساتھ وہی سلوک ہورہا جس کا وہ مستحق ہے۔ مریم اورنگزیب

اسلام آباد (پاک صحافت) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ فارن فنڈڈ فتنے کے ساتھ وہی سلوک ہورہا ہے جس کا وہ مستحق ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ فارن فنڈد فتنے نے مان لیا کہ انہوں نے آرمی چیف کو غیرمعینہ مدت کے لیے توسیع کی پیشکش کی تھی، اب فارن فنڈڈ فتنے کے ساتھ وہی سلوک ہورہا ہے جس کا وہ مستحق ہے۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کو صرف فارن فنڈڈ فتنے نے کرش کیا ہے، عمران خان آپ نے کرپشن نہیں کی بلکہ 4 سال ڈاکے ڈالے ہیں، ملک تباہی کی طرف جانے سے 6 ماہ پہلے بچ گیا۔ جاسوسی کی اجازت آپ نے خود دی ہوئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اقتدار میں آتے ہی اپنے قریب ترین لوگوں سے آنکھیں بدل لیں، آپ کو آزاد میڈیا سے نہیں بلکہ اپنے اندر کے فتنے کا خوف تھا۔ الیکشن آئینی مدت پوری ہونے پر اگلے سال ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

کرغزستان سفارتخانے کے ناظم الامور کو ڈیمارش کیلئے دفتر خارجہ طلب کرلیا گیا

اسلام آباد (پاک صحافت) کرغزستان میں پاکستانیوں سمیت غیرملکی طلبا کے خلاف تشدد کے واقعات …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے