اسحاق ڈار

وزیر خزانہ نے آئی ایم ایف مذاکرات میں ہونے والی پیشرفت کی تفصیلات جاری کردیں

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات میں ہونے والی پیشرفت کی تفصیلات جاری کردی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان سے آئی ایم ایف کے مذاکرات گزشتہ رات دیر گئے تک جاری رہے، آئی ایم ایف حکام ہر نقطے کا بہت تفصیل سے جائزہ لے رہے ہیں، اب صرف تکنیکی سطح کی بات چیت جاری ہے، پاکستان نے پالیسی ریٹ بڑھانے پر اتفاق کر لیا ہے، پالیسی ریٹ دو فیصد بڑھایا جائے گا۔

اسحاق ڈار کا مزید کہنا ہے کہ پاور سیکٹر کے معاملے پر تفصیلات طے کی جارہی ہیں، پاور سیکٹر کے معاملات طے ہونے کے بعد سٹاف لیول معاہدہ ہوجائے گا۔ پاکستان نے جون تک غیرملکی زرمبادلہ حاصل ہونے کے ذرائع پر تفصیل سے بریفنگ د ے دی ہے، آئی ایم ایف حکام زرمبادلہ آنے والے ممالک سے بھی بات کررہا ہے، مذاکرات میں پاکستان سے متعلق سیاسی معاملات پر کوئی بات نہیں ہورہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے