امدادی سامان

غزہ کیلیے پاکستان سے امدادی سامان کی ساتویں کھیپ روانہ

اسلام آباد (پاک صحافت) اسرائیلی جارحیت میں پسے نہتے فلسطینیوں کیلیے پاکستان سے امدادی سامان کی ساتویں کھیپ روانہ ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان کی جانب سے غزہ کے مظلوم مسلمانوں کیلیے امدادی سامان بذریعہ کارگو بحری جہاز روانہ کیا گیا ہے، امدادی سامان سید پورٹ مصر پہنچنے کے بعد غزہ روانہ کردیا جائے گا۔

خیال رہے کہ 7 اکتوبر سے غزہ کے نہتے شہریوں پر اسرائیل جارحانہ بمباری کرکے جنگی قوانین کی خلاف ورزی کررہا ہے، عالمی ادارے اسرائیل پر پابندی لگانے کے بجائے خاموش تماشائی بنے بیٹھیں ہیں۔

اسرائیل کی مسلسل بمباری کے نتیجے میں اب تک 30 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے ہیں ، جس میں ایک بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

راک سالٹ کی غیرقانونی لیز فوراً معطل کی جائیں۔ مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے 7 ویں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے