شرجیل میمن

عوام کو ریلیف دینے کیلئے اشیا کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کی ہرممکن کوشش کریں گے۔ شرجیل میمن

کراچی (پاک صحافت) شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد عوام کو ریلیف دینے کے لیے اشیا کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ تیل مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد سندھ حکومت نے اشیا ضروریہ کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کی منصوبہ بندی پر کام شروع کردیا۔ شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ میں عوام کو ریلیف دینے کے لیے اشیا کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت کے تحت صوبے بھر میں ضلعی انتظامیہ کو قیمتیں کنٹرول رکھنے کی کوشش کریں گے۔ واضح رہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 30 روپے اضافہ کا اعلان کردیا گیا ہے۔ وزارت خزانہ نے قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے۔

 

 

یہ بھی پڑھیں

خورشید شاہ

وفاقی حکومت میں شامل ہونے کا فیصلہ پارٹی کرے گی۔ خورشید شاہ

سکھر (پاک صحافت) خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت میں شامل ہونے کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے