حمزہ شہباز

عوام کو اشیائے ضروریہ کی مقررہ نرخوں پر فراہمی یقینی بنائی جائے۔ وزیراعلی پنجاب

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلی پنجاب کا کہنا ہے کہ ہر صورت میں عوام کو ریلیف دینا ہے، عوام کو اشیائے ضروریہ کی مقررہ نرخوں پر فراہمی یقینی بنائی جائے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں سیکریٹری صنعت نے اشیاء ضروریہ کی قیمتوں سے متعلق بریفنگ دی۔ وزیراعلی نے عوام کو ریلیف دینے کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت دی، جبکہ حمزہ شہباز نے خود اضلاع کے سرپرائز وزٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلی آفس میں چیف منسٹر پرائس کنٹرول سیل قائم کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔ حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ پنجاب میں ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹیوں کو فعال کردیا گیا ہے۔ عوام کو اشیائے ضروریہ کی مقررہ نرخوں پر فراہمی یقینی بنائی جائے، آٹے اور چینی کی ذخیرہ اندوزی برداشت نہیں کی جائے گی۔ مہنگائی کی جو بھی وجہ ہو، پریشان عوام کو ریلیف دینا ہے۔

 

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے