مراد علی شاہ

پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں بڑی قربانیاں دی ہیں۔ مراد علی شاہ

کراچی (پاک صحافت) مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے بے شمار قربانیاں دی ہیں جس کے بعد ہی امن و امان کا قیام ممکن ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ رائل کالج آف ڈفنس کے وفد کی ملاقات ہوئی، وفد کی سربراہی کراچی میں تعینات برٹش ہائی کمشنر نے کی، وفد میں یو کے، یو اے ای، جرمن، آسٹریلیا، یوکرین، عمان، سلوواک جمہوریہ، کینیا، کینیڈا کے آرمی، ایئر فورس اور نیوی کے افسران شامل تھے۔

وفد نے وزیراعلی سندھ سے دھماکے میں چائنیز اور پاکستانی شہید ہونے والوں کیلئے افسوس کا اظہار کیا، انہوں نے وفد کا شکریہ ادا کیا۔ اس دوران سید مراد علی شاہ نے امن و امان پر بات کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں امن و امان بحال کیا ہے، پاکستان نے دہشتگردوں کے خلاف جنگ میں بڑی قربانیاں دی ہیں، انسانیت دہشتگردی سے زیادہ متاثر ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں امن و امان بحال کرنے کیلئے ہم نے بڑی جدوجہد کی ہے، کرائم انڈیکس میں کراچی اب بہت بہتر ریکنگ پر ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے