مریم اورنگزیب

عوام عمران خان کا جھوٹا اور منافقانہ چہرہ پہچان چکی ہے۔ مریم اورنگزیب

اسلام آباد (پاک صحافت) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستانی عوام اب عمران خان کے جھوٹے اور منافقانہ چہرے کو پہچان چکی ہے، اب عمران خان عوام کو دھوکہ نہیں سکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سازشی بیانیہ دفن ہونے کے بعد 25 مئی کا بھگوڑا اب اپنی دی ہوئی مہنگائی پر فساد پھیلانا چاہتا ہے۔ عوام ملکی مفاد کو چند ہیروں کے عوض بیچنے والے کی کال پر کیوں نکلیں؟ عوام جھوٹے فتنہ، منافق اور چور کی کال پر کیوں نکلیں؟۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا ہے کہ اقتدار میں آئی ایم ایف سے کمزور معاہدہ کرنے والوں کی کال پر عوام کیوں نکلیں؟، آٹا 35 سے 90 روپے اور چینی 52 سے 120 روپے کرنے والوں کی کال پر عوام کیوں نکلیں؟۔ انہوں نے کہا کہ عوام پولیس والوں کو گولیاں مارنے والوں اور ملک کو 3 حصوں میں تقسیم کرنے کی ہرزہ سرائی کرنے والوں کے ساتھ کیوں نکلیں؟۔

یہ بھی پڑھیں

احسن اقبال

گندم بحران ورثے میں ملا، وزیراعظم نے انکوائری کمیٹی قائم کردی۔ احسن اقبال

شکرگڑھ (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ گندم بحران ورثے میں ملا، وزیراعظم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے