بلاول بھٹو

عوام دشمن حکومت عوام دوست بجٹ نہیں بناسکتی۔ بلاول بھٹو

کراچی (پاک صحافت) بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ جو حکومت عوام کی دشمن ہے وہ کبھی عوام دوست بجٹ نہیں بناسکتی ہے۔ اس عوام دشمن بجٹ کی پارلیمان سے منظوری کو ناکام بنائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کی جانب سے تیارکردہ بجٹ کی منظوری پاکستان کی خود داری اور خود مختاری پر حملہ ہوگا۔ پیپلزپارٹی اس بجٹ کو روکنے میں بھرپور جدوجہد کرے گی۔

بلاول بھٹو کا مزید کہنا ہے کہ عمران خان کے ہر بجٹ کے بعد وہ سال معاشی تباہی کا سال ہوتا ہے۔ اب عوام عمران خان کے جھوٹے دعووں کو سمجھ چکے ہیں۔ ملک کے عام آدمی کے پاس مہنگی دوا خریدنے تک کے پیسے نہیں ہیں تو وہ خزانہ بھرنے کے عمران خان کے دعوؤں کا آخر کیا کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی معاشی پالیسیاں عوام دوست نہیں بلکہ چند سرمایہ داروں کے مفادات کے گرد گھومتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

سعودیہ پاکستان کو سرمایہ کاری کیلئے انتہائی موزوں سمجھتا ہے، سعودی نائب وزیرِ سرمایہ کاری

اسلام آباد (پاک صحافت) سعودی نائب وزیرِ سرمایہ کاری ابراہیم بن یوسف المبارک کا کہنا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے