منظور وسان

عمران نے جو احتساب کا شوشہ چھوڑا تھا اسی احتساب سے اب خود ڈر رہے ہیں، منظور وسان

کراچی (پاک صحافت) مشیر زراعت منظور وسان  نے کہا ہے کہ عمران نے جو احتساب کا شوشہ چھوڑا تھا اسی احتساب سے اب خود ڈر رہے ہیں۔ مشیر زراعت کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی ایسی پارٹی ہے جو جلدی بنتی ہے اور جلدی ٹوٹ جاتی ہے۔

تفصیلا ت  کے مطابق مشیر زراعت منظور وسان نے کہا ہے کہ عمران حکومت میں ڈالر مہنگا ہوا، لوگوں کو نہ گھر ملے اور نہ ہی نوکریاں ملیں۔ جو عمران خان کی 2011 میں پوزیشن تھی اسی پوزیشن میں واپس جارہے ہیں، یہ کسی بھی مقصد میں کامیاب نہیں ہوئے۔

واضح رہے کہ منظور حسین  نے بلدیاتی اور عام انتخابات کے متعلق اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ عام انتخابات 2023 میں ہونگے۔ انہوں نے نے مزید کہا کہ اتحادیوں نے مشکل حالات میں اسی لیے حکومت لی کہ عام انتخابات کون کراتا، مہنگائی ملک میں دو سال سے ہے، مہنگائی پر بہت جلد کنٹرول ہوجائیگا۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم کی سندھ حکومت کو درپیش ترقیاتی مسائل اور تحفظات دور کرنے کی ہدایت

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے سندھ میں وفاقی حکومت کے جاری تمام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے