احسن اقبال

عمران نیازی کے منہ سے میرٹ کی بات اچھی نہیں لگتی۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ اپنے دور حکومت میں میرٹ کو پامال کرنے والے عمران نیازی کے منہ سے میرٹ کی بات اچھی نہیں لگتی۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما اور وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران نیازی نے جس شخص کو سب سے بڑا ڈاکو کہا اس کو وزیراعلیٰ بنایا، جسے کہتے تھے چپڑاسی بھی نہ رکھیں اسے کس میرٹ پر وزیر داخلہ لگایا؟۔

احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ آرمی چیف کی تعیناتی کیلئے سینیارٹی کا اصول ہارڈ اینڈ فاسٹ نہیں ہونا چاہیے، تعیناتی کیلئے سیاسی مشاورت کی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعیناتی کے وقت آرمی کی طرف سے ایک لسٹ آتی ہے، اگر اس میں سینیئر موسٹ کے لحاظ سے نمبر ون میڈیکل کور کا افسر ہو تو کیا ہوگا؟۔ اس لیے سینیئر موسٹ کا اصول ہارڈ اینڈ فاسٹ نہیں ہونا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں

عطا تارڑ

عدالت سے گزارش ہے کہ 9 مئی مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچائے۔ عطا تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ عدالت سے گزارش ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے