انوارالحق کاکڑ

وفاقی کابینہ نے ایف بی آر کی تنظیمِ نو اور ڈیجٹائزیشن کی منظوری دے دی

اسلام آباد (پاک صحافت) ایف بی آر کی تنظیمِ نو اور ڈیجٹائزیشن کی منظوری دے دی جبکہ وفاقی ٹیکس پالیسی بورڈ تشکیل دے دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی زیرصدارت نگراں وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔ جاری اعلامیے کے مطابق کابینہ کی ہدایت پر قائم وزیر خزانہ کی سربراہی میں بین الوزارتی کمیٹی نے سفارشات پیش کی، ریونیو ڈویژن کی سفارش وفاقی کابینہ نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی تنظیمِ نو اور ڈیجٹائزیشن کی منظوری دے دی۔

ٹیکس پالیسی کی تشکیل، ریونیو کے اہداف کے تعین اور اسٹیک ہولڈرز کے مابین تعاون کے فرائض سرانجام دہی کے لیے ان اصلاحات کی روشنی میں وفاقی ٹیکس پالیسی بورڈ تشکیل دیا جائے گا، ریونیو ڈویژن میں قائم اس بورڈ کی سربراہی وزیر خزانہ کریں گی۔

اعلامیے کے مطابق تنظیم نو کے نتیجے میں کسٹمز اور اِن لینڈ ریونیو کے اداروں کو علیحٰدہ کرکے ان کی سربراہی متعلقہ کیڈر کے ڈائریکٹر جنرلز کریں گے، جنہیں اپنے اپنے اداروں کے انتظامی، مالی اور آپریشنل امورکے حوالے سے مکمل اختیار ہوگا، کسٹمز اور اِن لینڈ ریونیو کے لیے الگ الگ اوور سائیٹ بورڈز ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے