شازیہ مری

عمران نیازی کی سیاست گالی اور الزام تراشی کے گول دائرے تک محدود ہے۔ شازیہ مری

اسلام آباد (پاک صحافت) شازیہ مری کا کہنا ہے کہ عمران نیازی کی سیاست گالی اور الزام تراشی کے گول دائرے تک محدود ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اور پیپلزپارٹی کی رہنما شازیہ مری نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا عالمی وقار دیکھ کر عمران خان تڑپ رہے ہیں جبکہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی بڑی کامیابی دنیا بھر کے سفیروں کی متاثرہ علاقوں میں آمد ہے۔

شازیہ مری کا مزید کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اپنے لئے نہیں بارش اور سیلاب متاثرین کیلئے مدد مانگ رہے ہیں جبکہ عمران خان بطور وزیراعظم اپنے کاروباری اداروں کیلئے بھیک مانگتے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بارش اور سیلاب کی تباہی پر دشمن نے بھی ہمدردی کا اظہار کیا مگر عمران کا کردار شرمناک رہا، عمران خان کی کوشش رہی کہ دنیا پاکستان کی مدد نہ کرے۔

یہ بھی پڑھیں

کوئی سیاسی لیڈر یا ٹولہ فوج پر حملہ کرے، دھمکیاں دے، پروپیگنڈا کرے، اس سے بات نہیں ہو گی، ڈی جی آئی ایس پی آر

(پاک صحافت) پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے سربراہ میجر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے