احسن اقبال

عمران نیازی کی تبدیلی نے ملکی معیشت تباہ کردی ہے۔ احسن اقبال

لاہور (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ عمران نیازی کی عوام اور ملک دشمن تبدیلی نے ملکی معیشت کو مکمل طور پر تباہ کردیا ہے جبکہ ملک میں غریب کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2020 میں پاکستان نے سی پیک تعاون کے تحت اپنا پہلا خلاباز خلا میں بھیجنا تھا۔ جبکہ 2022 میں ہمارے وزیراعظم کے ہاتھ میں کشکول لیے دنیا میں “پرائم بیگر” ہیں۔

احسن اقبال کا مزیس کہنا ہے کہ عمران نیازی کی معیشت نے پاکستان کے خلائی پروگرام کو تباہ کردیا ہے۔ خلائی پروگرام کے لیے محدود فنڈنگ ​​کے ساتھ ترقیاتی بجٹ میں زبردست کمی کی گئی ہے اور تعلیمی ادارے تحقیقی فنڈ کے بغیر ہیں، ہمارا مستقبل داؤ پر لگا ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے