محسن شاہنواز رانجھا

عمران خان ہر جگہ قانون کی دھجیاں اڑا رہے ہیں، محسن شاہنواز رانجھا

اسلام آباد (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کے رہنما محسن شاہنواز رانجھا نے کہا کہ عمران خان ہر جگہ قانون کی دھجیاں اڑا رہے ہیں، عدالت کے وارنٹ پر عمل درآمد ہونا چاہیے۔ عمران خان نہ صادق ہیں، نہ امین، وہ چور ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی عدالت میں آ کر صادق و امین ہونے کا سرٹیفکیٹ پیش کریں۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کچہری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما محسن شاہنواز رانجھا نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم کے بعد عمران خان کو گرفتار کیا جائے، عدالت میں سیکیورٹی اور پلاسٹر پر وقت ضائع کیا جاتا ہے، عمران خان نے چوری کی ہے، اب جواب دیں۔

واضح رہے کہ محسن شاہنواز رانجھا نے مزید  کہا کہ عمران خان عدالت سے راہِ فرار اختیار کر رہے ہیں،انہوں نے ملک کی تباہی کی اور ظلم کیا، اپنے دورِ اقتدار میں ملک میں کوئی منصوبہ نہیں لگایا، عمران خان عدالت آئیں اور کارروائی کا حصہ بنیں۔ انہوں نے یہ بھی کہاکہ نواز شریف کے توشہ خانے سے گاڑی حاصل کرنے کا مجھے علم نہیں، انہوں نے توشہ خانے سے جو حاصل کیا وہ ڈکلیئر کیا۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے