پلوشہ خان

عمران خان کے مارچ کیلئے ہونے والی فنڈنگ کی تحقیقات ہونی چاہئیں۔ پلوشہ خان

اسلام آباد (پاک صحافت) پلوشہ خان کا کہنا ہے کہ عمران خان کے مارچ کے لئے فنڈنگ کون کرتا ہے اس کی تحقیقات ہونی چاہئیں۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کی رہنما سینیٹر پلوشہ خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کیوں ان تاریخوں میں اسلام آباد آنا چاہتے ہیں جب اہم تعیناتی ہونی ہے؟۔ اس لانگ مارچ کو کون فنڈ دے رہا ہے؟ عمران خان کے 2014 کے دھرنے سے چین کے صدر کا دورہ ملتوی ہوا، تحقیات کرنا ہوگی کہ اس مارچ کے تانے باندھے کس ملک سے ملتے ہیں۔

پلوشہ خان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان دنیا کو یہ پیغام دینا چاہ رہے ہیں کہ اس ملک میں استحکام نہیں ہے جبکہ عمران خان سی پیک اور چین کیساتھ تعلقات خراب کروانے کے چکر میں ہیں۔ اس بات کی تحقیقات ہونا چاہیے کہ اس مارچ کے اخراجات کون کررہا ہے جبکہ عمران خان نے صحافی صدف کیلئے بھی اپنی جیب سے معاوضے کا اعلان نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن صرف جی ٹی روڈ پر نہیں ہونا، الیکشن سندھ بلوچستان میں بھی ہونا ہے جہاں لاکھوں لوگ چھت کے بغیر بیٹھے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

سعودیہ پاکستان کو سرمایہ کاری کیلئے انتہائی موزوں سمجھتا ہے، سعودی نائب وزیرِ سرمایہ کاری

اسلام آباد (پاک صحافت) سعودی نائب وزیرِ سرمایہ کاری ابراہیم بن یوسف المبارک کا کہنا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے