آصف زرداری

آصف زرداری کیخلاف نااہلی ریفرنس مسترد

اسلام آباد (پاک صحافت) سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف اسپیکر قومی اسمبلی کو بھیجا جانے والا نااہلی کا ریفرنس مسترد ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے آصف علی زرداری کے خلاف توشہ خانہ سے گاڑیاں لیے جانے کا نااہلی ریفرنس مسترد کردیا ہے۔ ریفرنس زلفی بخاری کی جانب سے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرایا گیا تھا جو اسپیکر قومی اسمبلی کو گزشتہ دنوں موصول ہوا تھا۔

ریفرنس میں سابق صدر آصف علی زرداری کو آئین کی آرٹیکل 62 اور 63 کے تحت ممبر قومی اسمبلی کی حیثیت سے نااہل کرنے کی استدعا کی گئی تھی، نااہلی کا ریفرنس الیکشن کمیشن آف پاکستان کو بھیجے جانے کی بھی درخواست کی گئی تھی۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے آئین کے آرٹیکل 63 کی شق (2) کے تحت ریفرنس مسترد کرتے ہوئے فیصلے کی نقل الیکشن کمیشن کو ارسال کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے