پی ٹی آئی

عمران خان کے قریبی ساتھی سیف اللہ نیازی بھی پارٹی چھوڑ گئے

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان تحریک انصاف کے چیف آرگنائزر سیف اللہ نیازی نے پارٹی سے راہیں جدا کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے چیف آرگنائزر سیف اللہ نیازی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پچھلے ایک سال سے بہت زیادہ ڈسٹرب ہیں، وہ اپنے بچوں اور صحت پر توجہ دینا چاہتے ہیں۔ انہیں ریسٹ کی ضرورت ہے اس لیے وہ تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کر رہے ہیں۔

سیف اللہ نیازی کا مزید کہنا تھا کہ وہ 9 مئی کے واقعات کی بھی مذمت کرتے ہیں، تمام پاکستانی اس کی صرف مذمت ہی کرسکتے ہیں۔ انہوں نے انتہائی مختصر پریس کانفرنس کی اور صحافیوں کے سوالوں کے جواب دیے بغیر وہاں سے چلے گئے۔

یہ بھی پڑھیں

یوسف رضا گیلانی

چیئرمین سینیٹ کی رفح میں اسرائیلی فوج کی حالیہ دراندازی کی مذمت

اسلام آباد (پاک صحافت) چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے رفح میں اسرائیلی فوج کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے