عبدالقادر پٹیل

عمران خان کے سیاسی مستقبل کا فیصلہ آصف زرداری کریں گے۔ عبدالقادر پٹیل

کراچی (پاک صحافت) عبدالقادر پٹیل کا کہنا ہے کہ عمران خان کے سیاسی مستقبل کا فیصلہ آصف زرداری کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان کو مینٹل ہسپتال سے مفت علاج کرانے کی پیشکش کردی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ عمران خان جلد سندھ آجائیں سندھ میں گدو ہسپتال ہے، وہاں ان کا مفت علاج کیا جائے گا۔

وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کا مزید کہنا ہے کہ عمران خان تو سندھ کو صوبہ مانتے ہی نہیں تھے، وہ کیا منہ لے کر آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری نے عمران خان کو وزیراعظم ہاؤس سے نکال کر کنٹینر پر چڑھا دیا، عمران خان کے سیاسی مستقبل کا فیصلہ بھی آصف زرداری ہی کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

خورشید شاہ

وفاقی حکومت میں شامل ہونے کا فیصلہ پارٹی کرے گی۔ خورشید شاہ

سکھر (پاک صحافت) خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت میں شامل ہونے کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے