رانا ثناءاللہ

عمران خان کے ساتھ جو کچھ ہو رہا ہے وہ مکافات عمل ہے۔ رانا ثناءاللہ

لاہور (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کے ساتھ جو کچھ ہو رہا ہے وہ مکافات عمل ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناءاللہ نے لاہور ماڈل ٹاؤن میں پارٹی سیکرٹریٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف کو 7 سال بعد ایون فیلڈ میں انصاف ملا، العزیزیہ ریفرنس فراڈ ہے جس میں جج ارشد ملک مرحوم کے خلاف فیصلہ آچکا، میرے خیال سے العزیزیہ کیس 2 دن میں ختم ہو جائے گا۔

رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا تھا کہ عدالتوں کو فیصلہ قانون کے مطابق کرنا ہے، عدالتی تشریح کے مطابق نہیں، ماضی میں نواز شریف کے خلاف غلط فیصلے عدلیہ کے ماتھے پر داغ ہیں، ان فیصلوں کو جتنی جلدی ختم کردیا جائے، وہ عدلیہ کیلئے باعث عزت ہوگا۔

رہنما مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ رائج الوقت قانون کے مطابق زیادہ سے زیادہ نااہلی 5 سال کی ہوسکتی ہے، اس قانون کو نہ چیلنج کیا گیا ہے اور نہ اس پر ازخود نوٹس لیا گیا ہے، اس نئے قانون کے مطابق نواز شریف کی نااہلی ختم ہوچکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف ہر ڈویژن کے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں ہر امیدوار سے ملاقات کریں گے، ہر ڈویژن کی میٹنگ کے بعد پارٹی امیدواروں کے ناموں کا اعلان کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

آرمی چیف

آرمی چیف سے امریکی کمانڈر کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت

راولپنڈی (پاک صحافت) آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر جنرل …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے