ملک احمد خان

عمران خان کے خلاف غداری کا مقدمہ بنتا ہے۔ ملک احمد خان

اسلام آباد (پاک صحافت) ن لیگی رہنما ملک احمد خان کا کہنا ہے کہ سائفر کے معاملے میں عمران خان کے خلاف غداری کا مقدمہ بنتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے مشیر اور مسلم لیگ ن کے رہنما ملک احمد خان نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس سائفر کی بنیاد پر قاسم سوری نے تحریک عدم اعتماد مسترد کی اور اسمبلی تحلیل کرنے کی کوشش کی، اب عمران خان اس سائفر سے مکر گئے ہیں جس کے بعد ان کے خلاف آرٹیکل 95 سے انحراف کرنے پر غداری کا کیس بنتا ہے۔

ملک احمد خان کا مزید کہنا تھا کہ سربراہ تحریک انصاف نے پہلے کہا کہ امریکہ نے ان کی حکومت گرائی ہے، اب خود کہہ رہے ہیں کہ اس سارے معاملے میں امریکہ کا کوئی ہاتھ نہیں تھا، عمران خان نے دس ماہ تک سائفر کو ایشو بنائے رکھا لیکن جب ایف آئی اے نے سائفر تحقیقات کے لیے بلایا تو انہوں نے عدالت سے طلبی کے نوٹسز معطل کروادیئے۔

یہ بھی پڑھیں

فیصل کریم کنڈی

ہم جمہوری لوگ ہیں، نہیں چاہتے کہ صوبے میں گورنر راج لگے۔ گورنر خیبرپختونخوا

ڈیرہ اسماعیل خان (پاک صحافت) فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ ہم جمہوری لوگ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے