حمزہ شہباز

تبدیلی کا جھانسا دے کر ہنستے بستے پاکستان کو اجاڑ کر رکھ دیا ہے، حمزہ شہباز

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے نائب صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں حمزہ شہباز نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور وزیر اعظم عمران خان کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ تبدیلی کا جھانسا دے کر عوام کی جیبوں پر ڈاکا مارا گیا، یہ حکومت نہیں عذاب ہے، ہنستے بستے پاکستان کو اجاڑ کر رکھ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے کہا کہ حکومت پاکستان کو بھی خدانخواستہ قازقستان جیسے حالات سے دوچار کرانا چاہتی ہے۔ حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات پر 31 روپے سے زائد ٹیکس لیا جارہا ہے۔ بددیانت حکومت کے دور میں زرعی ملک غذائی قلت کا شکار ہو چکا ہے۔

واضح رہے کہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے مزید کہا کہ ملک بھر کی طرح پنجاب میں بھی کھاد کا بحران سنگین صورت اختیار کر چکا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ  کھاد کارخانوں کو گیس فراہمی نہ ہونے سے بھی پیداوار کم ہوئی، کرپٹ حکومت کی سرپرستی میں کھاد کی ذخیرہ اندوزی اور اسمگلنگ کا بازار گرم ہے۔حکومتی غفلت سے گندم کی پیداوار 15 سے 20 فیصد متاثر ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں

پیٹرولیم مصنوعات

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں کمی کا اعلان کردیا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے