حافظ حمداللہ

عمران خان کے خلاف آرٹیکل 6 کی کارروائی ہونی چاہیے۔ حافظ حمداللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) حافظ حمداللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان نے ملک کے خلاف سازش کی ہے، اس کے خلاف آرٹیکل 6 کی کارروائی ہونی چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم کے ترجمان اور جے یو آئی کے رہنما حافظ حمداللہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم کے منصب پر بیٹھ کر پاکستان اور ریاست کے خلاف سازشیں کرتا رہا ہے جس کے تمام ثبوت منظر عام پر آچکے ہیں۔

حافظ حمداللہ کا مزید کہنا ہے کہ آڈیو لیکس میں ثابت ہوا کہ عمران نے بحیثیت وزیراعظم حلف کی خلاف ورزی کی ہے۔ عمران اور ان کی پارٹی اور ان کے سہولت کار بھی سن لیں، عام انتخابات اب ان کی خواہش پر نہیں بلکہ حکمران اتحاد کے خواہش پر 2023 میں ہی ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں

آئی ایم ایف

آئی ایم ایف نے رواں سال پاکستان کی معاشی ترقی 2 فیصد رہنے کی پیشگوئی کردی

اسلام آباد (پاک صحافت) عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے پاکستانی معیشت سے متعلق …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے